بلوچستان حکومت نے اپوزیشن رہنماﺅں کے خلاف مقدمہ واپس لے لیا

بلوچستان حکومت نے اپوزیشن رہنماﺅں کے خلاف مقدمہ واپس لے لیا
بلوچستان حکومت نے اپوزیشن رہنماﺅں کے خلاف مقدمہ واپس لے لیا

  

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آ ن لائن )بلوچستان حکومت نے اپوزیشن رہنماﺅں کے خلاف دائر کیا گیا مقدمہ واپس لے لیا۔ اپوزیشن رہنما 13دن تھانے میں گزارنے کے بعد ایم پی اے ہاسٹل روانہ ہوگئے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق مقدمہ واپس ہونے کے بعد تمام اپوزیشن رہنما مارچ کی صورت میں تھانہ بجلی گھر سے ایم پی اے ہاسٹل کی طرف روانہ ہوئے ۔

اس موقع پر اپوزیشن لیڈر ملک سکندر کا کہنا تھا کہ اصل کھیل اب شروع ہوا ہے،پہلا مطالبہ ایف آئی آر کی واپسی کا تھا اب آگےااصل معاملہ ہے،ایم پی اے ہاسٹل میں آگے کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

ملک سکندر نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کما ل کی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا وقت آگیا ہے ، اسمبلی میں بھر پور احتجاج کریں گے۔

مزید :

قومی -سیاست -علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -