وراثت میں حصہ مانگنے پر دو بھائیوں نے ماں اور بہن کو مار مار حالت غیر کر دی ، اب کہاں ہیں ؟ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل 

وراثت میں حصہ مانگنے پر دو بھائیوں نے ماں اور بہن کو مار مار حالت غیر کر دی ، ...
وراثت میں حصہ مانگنے پر دو بھائیوں نے ماں اور بہن کو مار مار حالت غیر کر دی ، اب کہاں ہیں ؟ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل 

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )اپنی ماں پر ہاتھ اٹھانے والے بیٹے سے بڑا بدقسمت اور درندہ صفت انسان کوئی اور نہیں ہو سکتا ، وقت آگے بڑھ گیا لیکن سوچ آگے نہ بڑھ سکی ،بہن کی جانب سے وراثت میں حصہ مانگنے پر بھائیوں نے ماں اور بہن کو مار مار کر حالت غیر کر دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائر ل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ دو افراد کمرے کا دروازہ کھول کر اندر داخل ہوتے ہیں اور آتے ہی اپنی بہن پر ٹوٹ پڑتے ہیں ، بھاری بھرکم جسم والا شخص اپنی بہن کو ہیلمٹ سے زور زور سے پیٹنا شروع کر دیتاہے جبکہ دوسرے بھائی نے ہاتھ میں ہتھوڑی تھام رکھی ہے ، جب ماں اپنی بیٹی کو بھائیوں کے ظلم سے بچانے کی کوشش کرتی ہے تو دوسرا بیٹا ماں کو گردن سے پکڑ کر نیچے پٹخ دیتا ہے جبکہ دوسرا بھائی مسلسل بہن کو تشدد کا نشانہ بنانے میں مصروف رہتا ہے ۔

اس واقعہ کی ویڈیو سامنے آ نے پر دونوں درندہ صفت بھائیوں کو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حراست میں لے لیاہے اور سلاخوں کے پیچھے پہنچا دیا ہے ، پولیس کی جانب سے قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے اور مقدمہ درج کر لیا گیاہے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -