پاک بحریہ کی جانب سے آزاد کشمیر میں میڈیکل کیمپس کا انعقاد، ہزاروں مریضوں کامفت طبی معائنہ

پاک بحریہ کی جانب سے آزاد کشمیر میں میڈیکل کیمپس کا انعقاد، ہزاروں مریضوں ...
پاک بحریہ کی جانب سے آزاد کشمیر میں میڈیکل کیمپس کا انعقاد، ہزاروں مریضوں کامفت طبی معائنہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک بحریہ کی جانب سے آزادکشمیرکے مختلف علاقوں میں میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا ہے جن میں ہزاروں مریضوں کامفت طبی معائنہ،سرجری اورادویات فراہم کی گئیں۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں لگائے گئے میڈیکل کیمپس کامقصدبیماریوں کی وجوہات اوراحتیاطی تدابیرسے آگاہی تھا جبکہ میڈیکل کیمپس میں کوروناسے بچاو¿کے بار ے میں آ گاہی بھی دی گئی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کشمیریوں کی جانب سے پاک بحریہ کے میڈیکل کیمپس اور انسانی ہمدردی کے جذبے کو سراہا گیا ہے جبکہپاک بحریہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور کشمیریوں کی بہبود کے لئے بھی سرگرم ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -