این سی او سی کی عید الاضحی کے لئے ہدایات جاری، اندرون شہرجانوروں کی خریدوفروخت پرپابندی عائد

این سی او سی کی عید الاضحی کے لئے ہدایات جاری، اندرون شہرجانوروں کی ...
این سی او سی کی عید الاضحی کے لئے ہدایات جاری، اندرون شہرجانوروں کی خریدوفروخت پرپابندی عائد

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی )کی جانب سے تمام اکائیوں کو عید الاضحی کے لئے مفصل ہدایات جاری کردی گئیں۔ہدایات کے مطابق اندرون شہرجانوروں کی خریدوفروخت پرپابندی عائد کردی گئی۔

این سی اوسی کی جانب سے جاری کی گئیں ہدایات کے مطابق مویشی منڈیاں شہر سے باہر لگائی جائیں گی،مویشی منڈیوں میں کورونا ایس او پیز پر عمل کو یقینی بنایا جائے گا،انتظامیہ کوداخلے پرہینڈسینی ٹائزر،ماسک اورریپڈاینٹی جن ٹیسٹ کی سہولیات میسرکرنے کی تاکید کی گئی ہے۔

این سی اوسی کی جانب سے مویشی منڈیوں کے تمام سٹاف اور تاجروں کی ویکسی نیشن بھی لازم قرار دے دی گئی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -