بجلی کا شارٹ فال 2200میگاواٹ کی سطح پر برقرار، نجی ٹی وی کا دعویٰ

بجلی کا شارٹ فال 2200میگاواٹ کی سطح پر برقرار، نجی ٹی وی کا دعویٰ
بجلی کا شارٹ فال 2200میگاواٹ کی سطح پر برقرار، نجی ٹی وی کا دعویٰ

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بجلی کا شارٹ فال 2200میگاواٹ کی سطح پر برقرار ہے ، ملک بھر میں بجلی کی طلب 25ہزار میگاواٹ ہے ۔

نجی ٹی وی ہم نیو زنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ پن بجلی ذرائع سے چار ہزار 800 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے ،سرکاری تھرمل پاور پلانٹ تین ہزار 500میگاواٹ بجلی پیدا کر رہا ہے ، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 14ہزار500پیگاواٹ ہے ۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق آئیسکو ریجن میں بجلی کا شارٹ فال زیرو ہے ،آئیسکو کو 1800میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے ، آئیسکو ریجن میں بجلی کی طلب 1800میگاواٹ ہے ، شارٹ فال کے باعث آئیسکو ریجن میں کہیں بھی لوڈ شیڈنگ نہیں ہے ۔

مزید :

قومی -