پی ڈی ایم کا سوات میں جلسہ، وفاقی وزیر فواد چوہدری کا ردعمل بھی آگیا

پی ڈی ایم کا سوات میں جلسہ، وفاقی وزیر فواد چوہدری کا ردعمل بھی آگیا
پی ڈی ایم کا سوات میں جلسہ، وفاقی وزیر فواد چوہدری کا ردعمل بھی آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر اطلات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آج مسترد سیاسی ٹولہ سوات میں نیا ڈرامہ سٹیج کرنے جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ابوبچاو¿ ڈرامے کی ناکامی کے بعد آج مسترد سیاسی ٹولہ سوات میں نیا ڈرامہ سٹیج کرنے جا رہا ہے،اس ڈرامے کے تمام کردار ہی پٹ چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان سیاسی آوارہ گردوں کا نہ کوئی نظریہ ہے نہ کوئی راستہ اورنہ ہی کوئی منزل ہے،بھٹکی ہوئی روحوں کی طرح کبھی ایک ڈگر پھر دوسری ڈگرپھر رہے ہیں، عمران خان پر تنقیدکافی نہیں اپنا پروگرام دیں۔