اوورسیز پاکستانیوں کو عمران خان پر اعتماد،کارکردگی کی بنیادپر عوام کے پاس جائیں گے، فرخ حبیب

اوورسیز پاکستانیوں کو عمران خان پر اعتماد،کارکردگی کی بنیادپر عوام کے پاس ...
اوورسیز پاکستانیوں کو عمران خان پر اعتماد،کارکردگی کی بنیادپر عوام کے پاس جائیں گے، فرخ حبیب

  

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے اقدامات کے باعث ایکسپورٹ میں ریکارڈاضافہ ہوا ہے،سمندرپارپاکستانیوں نے وزیراعظم پراعتمادکااظہارکیا جس کے باعث ریکارڈترسیلات زرملک میں آئیں،ہم آئندہ الیکشن میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے پاس جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ کوروناکی وجہ سے دنیابھرکی معیشت پراثرپڑا اور بڑی معیشتیں بیٹھ گئیں،وبامیں وفاق پردباو¿ڈالاگیاکہ لاک ڈاو¿ن لگادیاجائے، وفاقی حکومت نے مزدورطبقے کاسوچااورلاک ڈاو¿ن نہیں لگایا،کوروناوبامیں سخت لاک ڈاو¿ن نہ لگانے سے معیشت میں بہتری آئی،وزیراعظم نے مخالفت کے باجودسمارٹ لاک ڈاو¿ن کی پالیسی اپنائی۔

وزیر مملکت نے کہا کہ جو خود کو بہت اہل سمجھتے تھے و ہ آج لندن بھاگے ہوئے ہیں،ملک سے بھاگ جانے والوں کے دور میں ملکی برآمدات 24ارب ڈالر تھیں،یہ بات خوش آئند ہے کہ کورونا کے باوجود ملکی ایکسپورٹ میںریکارڈ اضافہ ہوا،ہماری برآمدات 31 ارب ڈالرہیں،پاکستان کی تاریخ میں کبھی 31 ارب ڈالرکی برآمدات نہیں ہوئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے آخری تین سال میں ترسیلات میں اضافہ نہیں ہوا،پی ٹی آئی کے ایک سال میں ترسیلات زر اور برآمدات کی مد میں 60ارب ڈالرپاکستان آئے،ہم کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے پاس جانا چاہتے ہیں،سمندر پار پاکستانیوں نے وزیرا عظم عمران خان پر اعتماد کیا ہے،وہ جانتے ہیں کہ عمرا ن خان منی لانڈرنگ نہیں کرتے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیڈروہ ہوتاہے جوتصویرکادوسرارخ بھی دیکھے،وزیر اعظم عمرا ن خان نے اپنا پیسہ بینک چینل کے ذریعے ملک میں لایا،وزیر اعظم غیر ملکی دورں پر سابق حکمرانوں کی طرح اخراجات نہیں کرتے، سابق حکمران لاکھوں ڈالر بیرون ممالک دوروں پر خرچ کرتے تھے اور منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک محلات خریدتے رہے ۔

فرخ حبیب نے مزید کہا کہ پہلی بارایساہورہاہے کہ ڈالرملک سے جانے کی بجائے ملک میں آرہے ہیں،4732ارب روپے کی ریکارڈٹیکس کلیکشن ہوئی،60ارب ڈالربرآمدات اورترسیلات زرکی مدمیں آئے۔

مزید :

قومی -سیاست -علاقائی -پنجاب -فیصل آباد -