ایک اور فضائی حادثہ ، تمام مسافر ہلاک

ایک اور فضائی حادثہ ، تمام مسافر ہلاک
ایک اور فضائی حادثہ ، تمام مسافر ہلاک

  

ہیٹی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )ایک اور فضائی حادثے میں طیارے میں موجود تمام افراد ہلاک ہو گئے ، حادثے کی وجوہات تاحال معلوم نہ ہو سکیں ۔

تفصیلات کے مطابق ہیٹی میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوار تمام 6افراد ہلاک ہو گئے ، طیارہ ہیٹی میں ہی مختصر سفر کر رہا ہے ۔قومی شہری ہوابازی کے محکمے کی جانب سے کہا گیا کہ نجی طیارے میں دو امریکی مشنریوں سمیت چھ افراد سوار تھے ، یہ طیارہ جمعہ کی شام کو پورٹ او پرنس ائیرپورٹ سے جنوبی ساحلی شہر جیکمل کی مختصر پرواز پر گیا تھا ۔

فوری طور پر تباہی کی وجوہات کا علم نہیں ہو سکا ، لیکن بتایا جاتاہے کہ طیارہ ایک پہاڑ سے ٹکرا گیا تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -