لاہور ، راوی روڈ پر کار سوار ایلیٹ اہلکا ر کو کچل کر فرار ، مقدمہ درج

لاہور ، راوی روڈ پر کار سوار ایلیٹ اہلکا ر کو کچل کر فرار ، مقدمہ درج
لاہور ، راوی روڈ پر کار سوار ایلیٹ اہلکا ر کو کچل کر فرار ، مقدمہ درج

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )صوبائی دارالحکومت میں راوی روڈ پر کار سوار ایلیٹ اہلکا ر کو کچل کر فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے عرفان نائیک نامی ایلیٹ اہلکار لاہور کے علاقے مرید کے کا رہائشی تھا جو گھر سے موٹر سائیکل پر ڈیوٹی کے لئے دفتر جارہا تھا۔

پولیس حکا م کے مطابق ٹمبر مارکیٹ کے قریب گاڑی ٹکرانے سے عرفان موقع پر جاں بحق ہوگیا، کار سوارملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ عرفان کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -