مودی حکومت نے اپنی ہی ایئر فورس کو ساڑھے 4 سو ارب کا چونا لگادیا

مودی حکومت نے اپنی ہی ایئر فورس کو ساڑھے 4 سو ارب کا چونا لگادیا
مودی حکومت نے اپنی ہی ایئر فورس کو ساڑھے 4 سو ارب کا چونا لگادیا

  

نئی دہلی (ویب ڈیسک) مودی حکومت نے اپنی ہی ایئر فورس کو 45 ہزار 696 کروڑ بھارتی روپے کا ٹیکہ لگا دیا۔

بی جے پی کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کو 6.25 بلین ڈالر کے ٹھیکے سے نوازا اور تیجا جہاز لینے پر مجبور کیا۔ رپورٹ کے مطابق ہندوستانی فضائیہ پہلے دن ہی ان جہازوں کو ان کی تکنیکی مسائل کی وجہ سے مسترد کر چکی تھی۔

تیجا جہاز ہندوستانی MIG-21 جہازوں کے نعم البدل کے طور پر متعارف کرائے جا رہے ہیں، کیونکہ 1970 ء کے بعد سے MIG-21کے حا دثات میں 170 سے زیادہ پائلٹ اور 40 عام شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔

بھارتی ایوی ایشن سسٹم انڈسٹری اپنی غیر معیاری پیداوار اور دہائیوں پر محیط اپنی مسلسل نا کامیوں اور نا اہلیوں کی وجہ سے پوری دنیا میں بد نام ہے۔ دنیا میں خود کو چین کا متبادل اور مقابل متعارف کروانے والا ملک 26 سال میں اپنے تیار کردہ جہاز کی کینوپی کا فالٹ تک درست نہ کر پایا۔

مگ-21 کے فرسودہ بیڑے کی جگہ تیجا جہازوں کو متعارف کرایا گیا لیکن اب تک 60 فیصد تیجا گراؤنڈ ہو چکے ہیں۔ مودی حکومت اور بھارتی ائیر فورس کا 27 جنوری کو تیجا جہاز استعمال نہ کرنا اس پروجیکٹ کی ناکامی کا عکاس ہے۔

اس کے مقابلے میں پاکستان کے شاہینوں نے پاکستان میں بنائے جانے والے JF-17 تھنڈر سے بھارتی سور ماؤں کا خواب چکنا چور کیا اور ایک ایک SU-30 اور MIG-21کو نشانہ بنایا۔ پاکستان کی یہ کامیابی پاکستان ایوی ایشن انڈسٹری کی مہارت اور پیشہ وارانہ صلاحیت کا ثبوت ہے.

مزید :

بین الاقوامی -