اداکارہ میرا کی والدہ کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل
لاہور (ویب ڈیسک) اداکارہ میرا کی والدہ شفقت زہرہ کی طبیعت ناساز ہونے پر اُنھیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ والدہ کو ہارٹ اٹیک ہو ا جس کے باعث اُن کے بھائی نے والدہ کو ہسپتال منتقل کیا ہے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں چلنے والے کیسز کے باعث والدہ بہت پریشان تھیں اور صبح سے ہی والدہ کو سینے میں تکلیف محسوس ہو رہی تھی اور شام میں اُنھیں دل کا دورہ پڑا۔یاد رہے کہ چند روز قبل اداکارہ میرا کی والدہ شفقت زہرہ کی جانب سے دیا گیا ایک کروڑ روپے کا چیک ڈس آنر ہونے پر اُن کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔