پی ٹی آئی کی خاتون ایم پی ساجدہ آہیر پر لیڈی ڈاکٹر کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کا الزام

پی ٹی آئی کی خاتون ایم پی ساجدہ آہیر پر لیڈی ڈاکٹر کی نازیبا ویڈیو وائرل ...
پی ٹی آئی کی خاتون ایم پی ساجدہ آہیر پر لیڈی ڈاکٹر کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کا الزام

  

سرگودھا (ویب ڈیسک) پنجاب کے شہر خوشاب میں ڈاکٹروں کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خاتون رکن پنجاب اسمبلی پر لیڈی ڈاکٹر کی نازیبا ویڈیو بنا کر وائرل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ڈاکٹروں کی جانب سے ضلع بھر میں ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے ساجدہ آہیر کے خلاف اس حرکت پر مقدمہ درج کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔اس معاملے پر رکن صوبائی اسمبلی ساجدہ آہیر کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرکی وقت پر ڈیوٹی سر انجام نہ دینے کے خلاف شکایات کیں ہیں اس لیے مجھ پر الزام تراشی کی جارہی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -سرگودھا -