ملازمہ سے بدسلوکی، نادیہ حسین نے وضاحت دے دی

ملازمہ سے بدسلوکی، نادیہ حسین نے وضاحت دے دی
ملازمہ سے بدسلوکی، نادیہ حسین نے وضاحت دے دی
سورس: Instagram/nadiahussain_khan

  

کراچی (ویب ڈیسک) اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نے اپنی وائرل ہونے والی ویڈیو سے متعلق وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔

کچھ روز قبل نادیہ حسین کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ گھریلو ملازمہ کو سوئچ بند نا کرنے اور موبائل میں مگن رہنے پر ڈانٹ ڈپٹ کرتی دِکھائی دے رہی تھیں۔

تاہم اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ یہ ایک برانڈ کی پیڈ کیمپین تھی جبکہ برانڈ کا نام جلد بتا دیا جائے گا۔

نادیہ حسین نے جاری کردہ ویڈیو میں کہا کہ ایک چیز میں واضح کرنا چاہتی ہوں کہ اپنی ملازمہ یا کام کرنے والے سٹاف کو ڈانٹنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے، خاص طور پر ایسی لاپرواہی پر جب بجلی کے حوالے سے کوئی خطرہ ہو۔

اداکارہ کا کہنا تھا اس معاملے میں تھوڑا سا ڈانٹ لینا چاہیے تاکہ ان کو آگاہی مِل سکے۔ میں اس قسم کی لاپرواہی دیکھتی ہوں تو ضرور ڈانٹ دیتی ہوں۔

خیال رہے اداکارہ نادیہ حسین کی وائرل ہونے والی ویڈیو پر صارفین شدید تنقید کررہے تھے ساتھ ہی نادیہ سے مطالبہ بھی کیا جارہا تھا کہ فوری طور پر ملازمہ سے معافی مانگی جائے۔

مزید :

تفریح -