اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے بلاول بھٹو کے دورہ امریکا کی وجہ بتاد ی

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے بلاول بھٹو کے دورہ امریکا کی وجہ ...
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے بلاول بھٹو کے دورہ امریکا کی وجہ بتاد ی

  

کراچی (ڈیلی پاکستا ن آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما اور سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری امریکا ’ میں ہوں نا ‘ فلم کی شوٹنگ کے لئے جارہے ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے امریکاکوہوائی اڈے نہ د ینے کابیان دے کرقوم کے جذبات کی عکاسی کی ہے لیکن پی پی قیادت امریکا کوا پنی خدمات دینے کے لئے راضی کرنے کی کوشش کررہی ہے جس کے تحت وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ اورپرچی چیئرمین امریکاجارہے ہیں،بلاول کی سی وی تیارہورہی ہے جوامریکامیں دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری نے جو کرپشن کی اس کے پیسے بلاول کے اکاونٹ میں جمع ہوئے،ہم پیپلزپارٹی کی کرپشن کےخلاف آوازاٹھاتے رہیں گے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ قومی احتساب بیورو(نیب ) ایک آزادادارہ ہے جو اعجازجاکھرانی کوگرفتارکرنے آئے تو اس کی ٹیم پرحملہ کرادیاجاتاہے،سعیدغنی کل بھی میری کمپنی کی مشہوری کرتے رہے،پی پی رہنما سعید غنی نیب کو دھمکا رہے ہیں،سعیدغنی نیب میں پیش ہوکرجواب دیں،پی ٹی آئی اپنی صفائی عدالتوں میں دے گی۔

مزید :

قومی -سیاست -علاقائی -سندھ -کراچی -