باپ کی وفات پر برطانیہ سے لاہور آنے والی لڑکی کے ریپ کیس کا ڈراپ سین ہو گیا، حیران کن انکشافات

باپ کی وفات پر برطانیہ سے لاہور آنے والی لڑکی کے ریپ کیس کا ڈراپ سین ہو گیا، ...
باپ کی وفات پر برطانیہ سے لاہور آنے والی لڑکی کے ریپ کیس کا ڈراپ سین ہو گیا، حیران کن انکشافات

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ پلٹ لڑکی کے ریپ کیس کا ڈراپ سین ہو گیا ، پولیس کے مطابق مدعیہ پیشہ ور مقدمہ باز نکلی ۔

نجی ٹی وی لاہور نیوزکے مطابق ولیحہ عرفات نے مقدمہ میں اپنا نام امان لکھوایا ، ولیحہ عرفان شہریوں کو مقدمات میں پھنسا کر پیسے بٹورتی تھی ، مدعیہ مقدمہ نے روبرو عدالت مقدمہ خارج کرنے کا بیان ریکارڈ کرایا۔

پولیس کے مطابق حقائق کی روشنی میں شہری فیضان کے خلاف مقدمہ خارج کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ مدعیہ مقدمہ نے میڈیکل کروانے سے انکار کیا تھا۔

اس سے قبل لڑکی نے ایف آئی آر درج کروائی تھی کہ سوتیلی ماں نے گھر سے نکال دیا تو والدکےقریبی دوست کےگھر پناہ لی ،والدکےدوست کےبیٹےفیضان نےجنسی زیادتی کانشانہ بنایا،ملزم فیضان گھر میں تین روز زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔

مزید :

جرم و انصاف -