پاکستان ریلوے نے بلوچستان میں ٹورسٹ ٹرین متعارف کر دی 

پاکستان ریلوے نے بلوچستان میں ٹورسٹ ٹرین متعارف کر دی 
پاکستان ریلوے نے بلوچستان میں ٹورسٹ ٹرین متعارف کر دی 

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے پاکستان ریلویز نے بلوچستان میں ٹورسٹ ٹرین متعارف کر ادی ، ٹرین ضلع کول پور سے ضلع بوستان کے درمیان چلے گی ، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ اختر محمود خٹک نے ٹرین کا افتتاح کیا۔

یہ ٹورسٹ ٹرین ہفتے میں دو دن ہفتہ اور اتوار کے روز چلے گی جبکہ سیاحوں کیلئے معمولی سا کرایہ رکھا جائے گا۔ یہ ٹرین بلیلی، کچلاک ، بوستان ، کوئٹہ ، سریاب اور کول پور ریلوے سٹیشوں پر رکے گی ۔

مزید :

علاقائی -بلوچستان -