پولیس کانسٹیبل نے توہین رسالت کے الزام میں بری ہونے والے شخص کو قتل کردیا

پولیس کانسٹیبل نے توہین رسالت کے الزام میں بری ہونے والے شخص کو قتل کردیا
پولیس کانسٹیبل نے توہین رسالت کے الزام میں بری ہونے والے شخص کو قتل کردیا

  

رحیم یار خان(ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) پولیس کانسٹیبل نے توہین رسالت کے الزام میں عدالت سے بری ہونے والے شخص کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق حکا م کا کہنا ہے کہ پولیس کانسٹیبل کچھ عرصہ قبل بھرتی ہوا تھا اور ابھی زیر تربیت تھا جبکہ عدالت سے بری ہونے والاشخص تین سال بعد جیل سے رہا ہو اتھا۔صادق آباد تھانہ صدر کے ایس ایچ او رانا اشرف نے بتا یا کہ پولیس کانسٹیبل نے محمد وقا ص کو قتل کرنے کے بعد خود کو پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔

دوران تفتیش ملزم نے بتا یا کہ وہ محمد وقاص کو 2016سے قتل کرنا چاہتا تھا کہ مگروقاص اس وقت جیل چلا گیا تھا۔

واضح رہے کہ محمد وقاص کو سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر گستاخانہ خاکے شیئر کرنے پر توہینِ رسالت کے الزام میں 2016میں گرفتار کر لیا گیا تھاجس کے بعد صادق آباد کی عدالت نے انھیں سزا سناتے ہوئے جیل بھیج دیا تھا۔

مزید :

قومی -