لاڑکانہ سے میت چھوڑنے خیرپور جانےو الے ایدھی رضا کار کو اغواءکر لیا گیا
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایدھی فاؤنڈیشن کے رضا کار کو ایمبولینس سمیت لاڑکانہ سے اغواءکر لیا گیا ، رضا کار لاڑکانہ سے خیرپور میت چھوڑ نے گیا تھا کہ واپسی پر اغواءکرلیا گیا۔
نجی ٹی وی 24نیوز کے مطابق لاڑکانہ ایدھی سینٹر کے انچارج حاجی سلیم آرائیں نے بتایا کہ ایدھی رضا کار ڈرائیور عمران ماچھی ضلع خیرپور میں ننگریجا گاؤں کے قریب ایک میت چھوڑنے گیا تھا کہ واپس لاڑکانہ آتے ہوئے اسے ایمبولینس سمیت اغواءکر لیا گیا۔ جب عمران آدھی رات تک واپس نہیں آیا تو پولیس سے رابطہ کیا گیا۔
حاجی سلیم نے بتایا کہ کافی دیر کے بعد عمران نے ٹیلیفون پر بتایا کہ اسے اغواءکر لیا گیا ہے ، جس کی اطلاع ہم نے ایس ایس پی خیر پور اور ڈی آئی جی سکھر کو دی ۔ حاجی سلیم نے پولیس سے اپیل کی کہ ڈرائیور عمران کی محفوظ واپسی اور ایمبولینس کی برآمدگی کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔