اپوزیشن میں حکومت کو للکارنے کا دم خم نہیں، فردوس عاشق اعوان

اپوزیشن میں حکومت کو للکارنے کا دم خم نہیں، فردوس عاشق اعوان
اپوزیشن میں حکومت کو للکارنے کا دم خم نہیں، فردوس عاشق اعوان

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجا ب حکومت کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ یہ سال وعدوں کی تکمیل کا سال ہے، اپوزیشن کے بیانیے میں کوئی سچائی نہیں اور نہ ہی ان میں حکومت کو للکارنے کا دم خم ہے، اپوزیشن والے جنتی بھی کوشش کرلیں عوام کی فلاح میں رکاوٹ نہیں ڈال سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کاکہنا تھا کہ اپوزیشن کی جانب سے وزیرا علیٰ عثمان بزدار کے خلاف حقیقت کے برعکس جھوٹا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، عثمان بزدار،عمران خان کے نظریے کے ساتھ کھڑے ہیں اور وہ کرپٹ مافیا کا پیچھا کرکے چوری بے نقاب کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ زبان دراز کنیزیں وزیر اعلیٰ پر تنقید کرکے اپنی دیہاڑی پکی کرنے میں کرنے لگی ہیں، عثمان بزدار کی جس گاڑی کا ذکر ہو رہا ہے وہ انہیں ان کے والد سے ورثے میں ملی ہے، وزیر اعلیٰ کا جرم یہ ہے کہ وہ عمران خان کے سپاہی ہیں اور شعبدہ بازی کی بجائے عوام کی خدمت میں مصروف ہیں،کنیز او ل ہو یا دوئم سب کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -