عدلیہ مخالف تقریر، پی پی رہنما مسعودا لرحمان عباسی کا تین روزہ ریمانڈ منظور

عدلیہ مخالف تقریر، پی پی رہنما مسعودا لرحمان عباسی کا تین روزہ ریمانڈ منظور
عدلیہ مخالف تقریر، پی پی رہنما مسعودا لرحمان عباسی کا تین روزہ ریمانڈ منظور

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پیپلز پارٹی کے رہنما مسعودالرحمان عباسی کا عدلیہ مخالف تقریر کیس میں تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی پی رہنما مسعودالرحمان عباسی کووفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )سائبر کرائم ونگ کی جانب سے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پرجوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان کے روبرو پیش کیا گیا۔

سماعت کے دوران ایف آئی اے کی جانب سے ملزم کے مزید ریمانڈ کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ملزم کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

عدالت کی جانب سے ملزم کو سات جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم بھی جاری کیا گیا ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -