ہر دور میں سیاسی ابو بدلنے والے آج کے سیاسی ابو کو بچانے کیلئے ۔۔۔مریم اورنگزیب کا فواد چوہدری کے بیان پر سخت ردعمل آگیا

ہر دور میں سیاسی ابو بدلنے والے آج کے سیاسی ابو کو بچانے کیلئے ۔۔۔مریم ...
ہر دور میں سیاسی ابو بدلنے والے آج کے سیاسی ابو کو بچانے کیلئے ۔۔۔مریم اورنگزیب کا فواد چوہدری کے بیان پر سخت ردعمل آگیا

  

سوات(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فوادچوہدری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر دور میں سیاسی ابو بدلنے والے آج کے سیاسی ابو کو بچانے کے لئے جھوٹ کا راگ الاپ رہے ہیں، فواد چوہدری سمیت دیگر بھٹکتی سیاسی روحیں سیاسی مخالفین کے خلاف گھٹیا بیانات دینے پر مجبور ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق لیگی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سیاسی ابو کی ساکھ اتنی گر چکی ہے کہ کرائے کے ترجمانوں کے دن رات کے جھوٹ سے بات بن نہیں رہی،بھٹکتی سیاسی روحیں اپنے مستقبل سے خوف زدہ ہیں، انہیں سمجھ نہیں آرہی کہ کیا کریں اور کہاں جائیں؟۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے خوف سے حکومت اور اس کے ترجمانوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، آخری سانس لیتی حکومت کی سیاسی موت قریب ہے ، جھوٹے بیانات سے یہ نہیں بچ سکتی۔ جو حکومت تین سال میں اپنا پروگرام نہیں دے سکی اس کے کرائے کے ترجمان اپوزیشن سے پلان مانگ رہے ہیں۔

مزید :

قومی -سیاست -علاقائی -خیبرپختون خواہ -سوات -