سوات میں جلسہ کرنے گئی مریم اورنگزیب تفریح کیلئے نکل پڑیں، جھولے لینے کی ویڈیو وائرل

سوات میں جلسہ کرنے گئی مریم اورنگزیب تفریح کیلئے نکل پڑیں، جھولے لینے کی ...
سوات میں جلسہ کرنے گئی مریم اورنگزیب تفریح کیلئے نکل پڑیں، جھولے لینے کی ویڈیو وائرل
سورس: Screen Grab

  

سوات (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے سوات میں آج جلسہ کیا جانا ہے جس میں شرکت کیلئے اپوزیشن رہنما سوات پہنچ چکے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب بھی سوات میں موجود ہیں جہاں انہوں نے موقع غنیمت جانتے ہوئے خوب تفریح کی۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی کامران بنگش نے مریم اورنگزیب کی زپ لائن کے جھولے لینے کی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

کامران بنگش کا کہنا تھا کہ "پی ڈی ایم جلسے کے لئے آئی ہوئی مریم اورنگزیب نےسوات میں خیبرپختونخواحکومت کی لگائی ہوئی زِپ لائن کوخوب انجوائے کیا۔ ہم مہمان نوازوں کی دھرتی اورسیاحوں کی جنت میں خیبرپختونخواحکومت کی بہترین سہولیات کی فراہمی سے محظوظ سیرسپاٹوں میں مگن ابو بچاؤ تحریک والوں کے کارکن گراؤنڈ میں منتظر ہیں۔"

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -سوات -