ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے پاور ڈویژن نے حیران کن دعویٰ کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاور ڈویژن نے ملک بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
ترجمان پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ آٹھ ہزار میگا واٹ شارٹ فال کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ گزشتہ دو دنوں سے ملک بھر میں کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی، آٹھ ہزار میگا واٹ شارٹ فال کی خبر اور اعداد وشمار کی مکمل تردید اور مزمت کرتے ہیں۔بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جمعہ سے ختم ہو گئی ہے،پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی شروع ہو چکی ،جمعہ کے دن غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ایک ہزار میگاواٹ سے کم تھی۔