وزیراعلیٰ سندھ ایک بار پھر امریکہ روانہ ، ان کے دورے کا مقصد کیا ہے؟تفصیلات آ گئیں 

 وزیراعلیٰ سندھ ایک بار پھر امریکہ روانہ ، ان کے دورے کا مقصد کیا ہے؟تفصیلات ...
 وزیراعلیٰ سندھ ایک بار پھر امریکہ روانہ ، ان کے دورے کا مقصد کیا ہے؟تفصیلات آ گئیں 

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ ایک بار پھر بیرون ملک روانہ ہوگئے ہیں،جہاں انکی اہم شخصیات سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق مراد علی شاہ ایک ہفتے کے نجی دورے پر امریکہ روانہ ہوگئے ہیں، سید مراد علی شاہ آج امارات ایئرلائن کی پرواز ای کے607 سے روانہ ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا میں وزیراعلی سندھ کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں متوقع ہیں، اطلاعات ہیں کہ بلاول بھٹو زرداری چند دن بعدوزیراعلی سندھ سےامریکہ میں ملیں گے،پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا بھی رواں ماہ  10 جولائی کو امریکہ روانگی متوقع ہے۔

واضح رہے کہ مراد علی شاہ کا ایک ماہ کےدوران امریکہ کا یہ دوسرا نجی دورہ ہے، اس سے قبل جون کے وسط میں بھی وہ امریکہ روانہ ہوئے تھے،صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیجوہو بھی امریکہ میں موجود ہیں ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -