رنویر سنگھ ٹی وی پرڈیبیو کے لیے تیار ، گیم شو کا پرومو جاری کردیا گیا
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی وڈ کی مختلف سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے بعد رنویر سنگھ ٹی وی گیم شو کے ذریعے ٹی وی پر ڈیبیو کے لیے تیار ہیں۔رنویر سنگھ، بھارت کے نجی چینل کلرز پر 'دی بِگ پکچر' نامی شو سے ڈیبیو کے لیے تیار ہیں جس کا ایک پرومو بھی ریلیز کردیا گیا ہے۔ گیم شو کا حصہ بننے والوں سے مختلف تصاویر کی صورت میں سوالات کیے جائیں گے اور انہیں کروڑوں روپے جیتنے کا موقع ملے گا۔گیم شو میں امیدواروں کو تین لائف لائنز کی مدد سے تصاویر کی شکل میں موجود 12 سوالات کے درست جواب دینے ہوں گے۔علاوہ ازیں شو میں حصہ لینے کے خواہشمند افراد گھر بیٹھے حصہ لے کر انعامات جیت سکتے ہیں۔ٹی وی ڈیبیو سے متعلق اپنے جاری کردہ بیان میں رنویر سنگھ نے کہا کہ 'بطور آرٹسٹ میرے سفر میں، تجربہ کرنے اور کھوج لگانے کی مستقل خواہش رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی سینما نے بلاشبہ مجھے سب کچھ دیا ہے، اس پلیٹ فارم کے ذریعے مجھے بطورِ اداکار اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملا اور میں خوش قسمت ہوں کہ بھارت کے لوگوں سے مجھے اتنی محبت ملی'۔رنویر سنگھ نے کہا کہ اب میں ایک بالکل منفرد اور مختلف طریقے سے کلرز کے 'دی بگ پکچر' کے ساتھ ٹیلی ویژن ڈیبیو کے ذریعے ان کے ساتھ رابطے میں رہنا چاہتا ہوں۔
View this post on Instagram