آزاد کشمیر انتخابات ،رانا تنویر حسین نے تحریک انصاف کی حکومت پر سنگین الزام عائد کردیا 

آزاد کشمیر انتخابات ،رانا تنویر حسین نے تحریک انصاف کی حکومت پر سنگین الزام ...
آزاد کشمیر انتخابات ،رانا تنویر حسین نے تحریک انصاف کی حکومت پر سنگین الزام عائد کردیا 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین نےکہاہےکہ کشمیری عوام انتخابات میں حکمرانوں کو شکست دیکر ثابت کردینگےکہ تحریک انصاف کے شہداکے خون کیساتھ غداری کرتے ہوئے آزاد کشمیر کو بیچ دیا، مسلم لیگ ن ہر پلیٹ فارم پر کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ کھڑی ہے۔

 میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپورکشمیر کا وزیر کیا بنا ،اس کے بڑوں نے کشمیری شہیدوں کے خون کیساتھ غداری کرتے ہوئے کشمیر ہی بیچ دیا۔ رانا تنویر حسین نے کہاکہ پاکستان کے عوام نے ضمنی انتخابات میں حکمران جما عت کو شکست دے کرثابت کر دیا ہے کہ ووٹ بنک نواز شریف کا ہے،آزاد کشمیرالیکشن چوری کرنے والا مودی کےکھیل کا حصہ بنے گا، کشمیر الیکشن کو سبوتاژ اور چوری کرنے کی تیاری تشویشناک ہے،ضمنی انتخابات نے یہ واضح کیا کہ 2018ء کہ الیکشن میں عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا اوراب کشمیر میں عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی تیاری کی جارہی ہے، ڈسکہ کی طرح کشمیری اپنے ووٹ کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن میں کوئی دھڑے بندی نہیں اور نہ ہی قیادت پر کسی کو اختلاف ہے،محمد نواز شریف پارٹی قائد ہیں، سب ان کی قیادت پر متحد ہیں اور عوام بھی مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم پر متحد ہے ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -