’قیدی بھی انسان ہیں ‘ وزیراعلیٰ پنجاب نے 125سال پرانے جیل مینول میں تبدیلی لانے کا بڑا اعلان کردیا 

’قیدی بھی انسان ہیں ‘ وزیراعلیٰ پنجاب نے 125سال پرانے جیل مینول میں تبدیلی ...
’قیدی بھی انسان ہیں ‘ وزیراعلیٰ پنجاب نے 125سال پرانے جیل مینول میں تبدیلی لانے کا بڑا اعلان کردیا 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزیرجیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی معاملات اور محکمانہ کارکردگی پر بات چیت کی گئی۔ فیاض الحسن چوہان نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو اپنے محکمے کی کارکردگی سے آگاہ کیا ، وزیراعلیٰ پنجاب نے 125سال پرانے جیل مینول میں تبدیلی لانے کا بڑا اعلان کردیا ۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیل نظام میں اصلاحات لاکر قیدیوں کے لئے آسانیاں پیدا کررہے ہیں,قیدیوں کو بھی بنیادی انسانی حقوق حاصل ہیں اور پہلی بار کسی وزیراعلیٰ نے 10سے زائد جیلوں کے دورے کئےاورقیدیوں کےمسائل خودجا کر دیکھے,قیام پاکستان کے بعد کسی حکمران نے جیلوں میں جا کر قیدیوں کی صورتحال کا جائزہ نہیں لیا,خواتین قیدیوں کے بچوں کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی 7جیلوں میں ملٹی سٹوری بیرکس بنائی جارہی ہیں اور 21جیلوں میں پریزنرز مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا آغازہوچکا ہے, جیلوں میں قیدیوں کی سہولت کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھایاجا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جیلوں کی مانیٹرنگ کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فرسودہ جیل مینول کووقت کے نئے تقاضوں کے مطابق تبدیل کیا جائے گا،جیل مینویل میں تبدیلی کر کے قیدیوں کی زندگیوں میں آسانیاں لائیںگے، قیدی بھی انسان ہیں،انہیں بنیادی حقوق دینے کے لئے پرعزم ہیں، پنجاب حکومت نے جیلوں کے نظام میں دور رس اصلاحات کی ہیں ، نظام میں اصلاحات کا مقصد جیلوں میں قیدیوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ ہے، 125سال پرانے جیل کے قوانین میں ترامیم لائی جا رہی ہیں۔ ماضی میں جیل اصلاحات پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں،یہ لوگ صرف پراپیگنڈے کے ماہر ہیں، یہ عناصر پاکستان کے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے۔ صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن سن لے کہ حکومت کھوکھلے نعروں سے جانے والی نہیں۔ پی ڈی ایم کا تیاپانچہ ہوچکا ۔ کرپٹ ترین اپوزیشن نااہلوں اور نالائقوں کا سند یافتہ ٹولہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن زدہ تھالی کے چٹے بٹے اب بکھر چکے ہیں۔ یہ عوام کی خدمت کیلئے نہیں بلکہ پیسہ بنانے کیلئے پھر سے اقتدار چاہتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -