وزیر اعظم کی کوریج کیلئے گوادر گئے ارشد شریف اور صدیق جان میں پر تشدد جھگڑا ہوگیا

وزیر اعظم کی کوریج کیلئے گوادر گئے ارشد شریف اور صدیق جان میں پر تشدد جھگڑا ...
وزیر اعظم کی کوریج کیلئے گوادر گئے ارشد شریف اور صدیق جان میں پر تشدد جھگڑا ہوگیا
سورس: Twitter

  

گوادر (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کی کوریج کیلئے گوادر گئے اینکر پرسن ارشد شریف اور رپورٹر صدیق جان میں پرتشدد جھگڑا ہوا ہے۔

صحافی امجد حسین بخاری نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ " ارشد شریف اور صدیق جان میں پھڈا.. لاتوں اور گھونسوں کا تبادلہ...گوادر ریسلنگ کا میدان بن گیا۔"

اینکر پرسن اسد اللہ خان نے اس جھگڑے کو افسوسناک خبر قرار دیا اور اس کی تفصیلات ٹوئٹر پر بیان کیں۔ اسد اللہ خان کے مطابق " گوادر میں صدیق جان پر ارشد شریف اور ان کی ٹیم کا بدترین تشدد، صدیق جان زخمی۔ صدیق جان کو زمین پر گرا کر چار افراد نے حملہ کیا، ارشد شریف بذات خود مکے مارتے اور گالیاں دیتے رہے، تفصیلات کچھ دیر میں اپنے وی لاگ میں بتاتا ہوں۔"

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کل سی پیک منصوبوں کے افتتاح کیلئے گوادر جانا ہے جس کے باعث بہت سے صحافی آج ہی گوادر پہنچ گئے تھے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ارشد شریف اور صدیق جان کی آپس میں لڑائی کس بات پر ہوئی۔

مزید :

علاقائی -بلوچستان -گوادر -