یاسین ملک کی رہائی کیلئے برطانوی پارلیمنٹ میں بحث کروانے کیلئے دستخطی مہم شروع
اولڈھم،برطانیہ(این این آئی)برطانوی پارلیمنٹ میں یاسین ملک کی رہائی کے لئے بحث کروانے کے لئے دستخطی مہم کاآغاز۔ جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ہونے والی تقریب کے مہمان خصوصی سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورآل پارٹیر پارلیمنٹر گروپ برائے کشمیر کی چیئرپرسن ڈیبی ابراھم ایم پی اور سابق مشیر حکومت آزادجموں و کشمیر راجہ شوکت خالق ایڈووکیٹ،چوہدری محمد سرور برطانیہ پہنچتے ہی یاسین ملک کی رہائی مہم کے لئے سرگرم۔ ڈیبی ابراھم نے بھی چوہدری محمد سرور کو یاسین ملک کی رہائی کے سلسلہ میں جاری دستخطی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلا دیا۔ راجہ شوکت خالق ایڈووکیٹ نے راجہ نجابت حسین کے ساتھ مل کر چوہدری محمد سرور کی جانب سے شروع کی گئی یاسین ملک رہائی دستخطی مہم کی کامیابی کے لئے اپنا عملی کردار ادا کرنا شروع کر دیا۔تحریک کی عہدیداروں یاسمین ڈار اور نائلہ شریف نے اس دستخطی مہم کی کامیابی کے لئے اپنی سرگرمیاں تیز کر دیں نارتھ آف انگلینڈ کے تمام شہروں سے تقریبا سو کے قریب مندوبین نے اپنی طرف سے بھرپور حمایت کا یقین دلا دیا۔ اگلے تین ہفتوں میں برطانیہ کے ہر شہر میں اور ہر حلقے میں ممبران برطانوی پارلیمنٹ کی موجودگی میں اس مہم کو چلایا جائے گا تا کہ ایک لاکھ سے زائد دستخط لے کر بھارت کی جانب سے یاسین ملک کے خلاف ہونے والے فیصلے، مقبوضہ کشمیر میں اسیر کشمیری راہنماؤں کی رہائی اوربین الا قوامی سطح پر بھارت پر دباؤ بڑھانے کے لئے برطانوی پارلیمنٹ میں ایک موثر بحث منعقد کروائی جا سکے اور برطانوی ممبران پارلیمنٹ کی حمایت سے برطانوی حکومت کو اس بات پر آمادہ کیا جا سکے کہ وہ بھارت پر مسئلہ کشمیر حوالہ سے موثر دباؤ ڈالیں۔ راجہ نجابت حسین کا کہنا ہے کہ اسی طرح کی مہم یورپی ممالک، یورپین پارلیمنٹ،امریکہ اور مڈل ایسٹ کے ممالک میں بھی چلائی جائے گی جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کی جانب سے سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور ڈیبی ابراھم کی ان کاوشوں پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا اور خصوصی طور پر اولڈھم کے عوام کو مبارک باد پیش کی اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی راجہ نجابت حسین اور تحریک حق خود ارادیت کی کاوشوں کی سراہتے ہوئے کہا کہ ہر مشکل وقت میں تحریک کے عہدیداروں نے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے اور ہم ہر سطح پر ان کے ساتھ اپنا بھرپور عملی تعاون جاری رکھیں گے۔
دستخطی مہم