صوبہ بھرمیں کیمیکل ملی نسوارپر پابندی لگانے کی تیاریاں شروع

  صوبہ بھرمیں کیمیکل ملی نسوارپر پابندی لگانے کی تیاریاں شروع

  

خانیوا ل(نمائندہ پاکستان)حکومت پنجاب نے خانیوال سمیت صوبہ بھر میں کیمیکل ملی نسوار کے استعمال پر پابندی لگانے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں ذرائع کے مطابق حکومت کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ پنجا ب بھر میں کیمیکل ملی نسوار کی فروخت جاری ہے جو (بقیہ نمبر16صفحہ6پر)

کینسر سمیت دیگر مہلک بیماریوں کا سبب بن رہی ہے اس ضمن میں میڈیکل کے مطابق نسوار کا استعمال مسوڑوں کے کینسر کا موجب بنتا ہے اور اس میں استعمال ہونیوالا کیمیکل گلے کی خرابی کا باعث ہے اس پر صوبہ پنجاب میں پابندی عائد کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -