دعا زہرا کی عمر کا تعین ہو گیا ، میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع ، نجی ٹی وی کا دعویٰ 

دعا زہرا کی عمر کا تعین ہو گیا ، میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع ، نجی ٹی وی کا ...
دعا زہرا کی عمر کا تعین ہو گیا ، میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع ، نجی ٹی وی کا دعویٰ 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی سے لاہور آ کر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کی عمر کے تعین کیلئے کیئے گئے میڈیکل کی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں جمع کروا دی گئی ہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق میڈیکل ٹیم نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ دعا زہرا کی عمر 15 سے 16 سال سے کم ہے ، دعا زہرا کے عمر کے تعین کیلئے محکمہ سندھ نے دس رکنی میڈیکل بورڈ بنا یا تھا عمر کے تعین کیلئے دعا کے دانتوں ، کلائی اور کہنی کے ایکسرے لیے گئے ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ ریڈیولوجیکل معائنے کے مطابق دعا زہرا کی عمر 16 سے 17 سال کے درمیان ہے۔رپورٹ کے مطابق میڈیکل بورڈ کا اتفاق ہے کہ دعا زہرا کی عمر 15 سے 16 سال کے درمیان ہے  جب کہ عمر 15سال کے زیادہ قریب ہے۔

مزید :

قومی -