لودھراں میں 18 سالہ لڑکی قتل، پولیس نے والد کو گرفتار کر لیا

لودھراں میں 18 سالہ لڑکی قتل، پولیس نے والد کو گرفتار کر لیا
لودھراں میں 18 سالہ لڑکی قتل، پولیس نے والد کو گرفتار کر لیا

  

 لودھراں(ویب ڈیسک) لودھراں میں  کھیتوں سے ایک  لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے کہا ہے کہ لڑکی کو تیزاب سے جلاکر قتل کیا گیا اور لاش کھیتوں میں پھینک دی گئی۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحویل میں لے لیا اور مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا  ہے۔

دوسری جانب بہاول نگر میں 18سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر گلا دبا کر قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق لڑکی کی  لاش پنکھے سے لٹکا کر خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی ہے تاہم پولیس نے  لڑکی کے والد کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لودھراں -