خون سفید ہو گیا، بھائی نے سگے بھائی کو معمولی بات پر قتل کر ڈالا

خون سفید ہو گیا، بھائی نے سگے بھائی کو معمولی بات پر قتل کر ڈالا
خون سفید ہو گیا، بھائی نے سگے بھائی کو معمولی بات پر قتل کر ڈالا

  

کراچی (ویب ڈیسک)کراچی کے علاقے بلدیہ میں بھائی نے بھائی کو پیسوں کے معاملے پر گلا کاٹ کر قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بلدیہ کے علاقے میں رانگڑ  محلہ کے ایک گھر سے علی نواز نامی شخص کی تین چار روز پرانی گلا کٹی لاش ملی ہے۔پولیس کا کہنا ہے علی نواز نامی شخص گھر میں اکیلا رہتا تھا اور اس کا خاندان سکرنڈ شہر میں رہائش پذیر ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول پیشے کے لحاظ سے کارپینٹر تھا جس نے کچھ عرصہ قبل مکان فروخت کیا تھا جس کے پیسوں کے معاملے  پر اس کا بھائی سے جھگڑ ا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم کا بھائی سکرنڈ سے کراچی آیا اور علی نواز کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -