4 جولائی،امریکہ میں یوم آزادی کے موقع پر سینکڑوں پروازیں منسوخ ,لاکھوں مسافر پریشان 

4 جولائی،امریکہ میں یوم آزادی کے موقع پر سینکڑوں پروازیں منسوخ ,لاکھوں مسافر ...
4 جولائی،امریکہ میں یوم آزادی کے موقع پر سینکڑوں پروازیں منسوخ ,لاکھوں مسافر پریشان 

  

نیویارک (طاہر محمود چوہدری سے) امریکہ میں سالانہ 4 جولائی یوم آزادی کے موقع پر ہفتہ وار چھٹیوں کے دوران پر امریکہ میں سینکڑوں پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہوئی ہیں. جس کی وجہ سے ہزاروں مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے. امریکہ میں روایتی طور پر  ٹریولنگ کے لحاظ سے 4 جولائی مصروف ترین لانگ ویک اینڈ  ہوتا ہے.اس دوران لاکھوں لوگ امریکہ بھر میں سفر کرتے ہیں. 

امریکہ میں رواں ہفتے کے آخر میں اب تک اندرون و بیرون ملک 1 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کی گئی ہیں. 'فلائٹ ایوئر ' کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر صرف 55 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں. جبکہ فلائٹ ٹریکر کے مطابق 4 جولائی چھٹی والے ہفتے کے آخر تک اب تک تقریباً 14,000 پروازیں تاخیر کا شکار ہو چکی ہیں. جبکہ 4 جولائی کے ویک اینڈ پر منسوخی مسافروں کیلئے سخت پریشانی کا باعث بن رہی ہے۔رواں سال موسم گرما میں دو سال کے وبائی کووڈ-19 کے بعد بہت بڑی تعداد میں لوگ سفر  کر رہے ہیں. امریکہ سمیت دنیا بھر کی ایئر لائنز کو عملے کی کمی کی وجہ سے زیادہ مانگ کو برقرار رکھنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا ہے. 

  امریکیٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن(ٹی ایس اے) کی ترجمان لیزا فاربسٹین نے ٹویٹر پر کہا کہ ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن نے گزشتہ جمعہ کے روز امریکہ بھر کے ایئرپورٹس کی سیکیورٹی چیک پوائنٹس پر تقریباً 25 لاکھ مسافروں کی سکریننگ کی، جو کہ فروری 2020 کے بعد سے سب سے زیادہ مسافروں کی تعداد ہے. فاربسٹین نے مزید کہا کہ "ہم وبائی امراض سے پہلے کی چیک پوائنٹ والیوم پر واپس آ گئے ہیں."

مزید :

بین الاقوامی -