امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ انٹونی بلنکن کا سفیروں کے اعزاز میں استقبالیہ ، پاکستانی سفیر مسعود خان کی اہلیہ کے ہمراہ شرکت

امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ انٹونی بلنکن کا سفیروں کے اعزاز میں استقبالیہ ، ...
امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ انٹونی بلنکن کا سفیروں کے اعزاز میں استقبالیہ ، پاکستانی سفیر مسعود خان کی اہلیہ کے ہمراہ شرکت

  

نیویارک (طاہر محمود چوہدری سے)امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ انٹونی بلنکن نے واشنگٹن، ڈی سی میں مختلف ممالک کے سفیروں کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کی جس میں دیگر سفیروں کے علاوہ واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفیر مسعود خان اور ان کی اہلیہ ظہرہ مسعود خان نے بھی شرکت کی. سیکرٹری آف سٹیٹ انٹونی بلنکن اور  مسز بلنکن نے مسعود خان اور ان کی اہلیہ کے ہمراہ تصویر بھی بنوائی. 

مسعود خان نے اپنے ٹوiٹ میں کہا ہے کہ "عزت مآب انٹونی بلنکن، امریکی وزیر خارجہ  کا انہیں اور انکی اہلیہ مسز زہرہ سے ملنا اور ان کا استقبال کرنا ان کیلئے خوشی کی بات تھی. سیکرٹری آف سٹیٹ انٹونی بلنکن  کی جانب سے واشنگٹن میں مقیم سفیروں کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ  تقریب میں مسعود خان اور ان کی اہلیہ ظہرہ شریک ہوئے.

مزید :

بین الاقوامی -