نیویارک، جے ایف کے ایئرپورٹ کو لاوارث بیگ ملنے پر خالی کرا لیا گیا 

نیویارک، جے ایف کے ایئرپورٹ کو لاوارث بیگ ملنے پر خالی کرا لیا گیا 
نیویارک، جے ایف کے ایئرپورٹ کو لاوارث بیگ ملنے پر خالی کرا لیا گیا 

  

نیویارک ( بیوروچیف) نیویارک پورٹ اتھارٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ایک "بغیر توجہ والے بیگ" نے سیکیورٹی کو خوفزدہ کر دیا، جس کے نتیجے میں نیویارک کے بین الاقوامی ایئرپورٹ کو خالی کرا لیا گیا تاہم بعد میں چیکنگ کے بعد بیگ کو محفوظ قرار دے دیا گیا. 

 ایئرپورٹ کی سیکورٹی کی انچارج پورٹ اتھارٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ نے ٹویٹر پر اتوار کے روز دوپہر 11:30 کے قریب پوسٹ کیا  کہ "پورٹ اتھارٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ "سیکیورٹی واقعہ" کی تحقیقات کر رہا ہے. جو ایئرپورٹ کے ٹرمینل 4 میں پیش آیا، واقعے کی تحقیقات جاری ہے. "براہ کرم ٹریفک میں تاخیر کی توقع کریں اور سفر کے لیے اضافی وقت دیں.  آپ کے انتظار کرنے کا شکریہ."

تقریباً 1 گھنٹے کے بعد ایجنسی نے بیگ کو محفوظ پایا." پورٹ اتھارٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق "اب سب کچھ معمول کے مطابق ہے. جب کوئی غیر توجہ شدہ بیگ پایا جائے تو ہم اسے بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں. "

مزید :

بین الاقوامی -