کراچی میں گڈاپ ٹاؤن ، سپر ہائی وے اور دیگر علاقوں میں بارش

کراچی میں گڈاپ ٹاؤن ، سپر ہائی وے اور دیگر علاقوں میں بارش
کراچی میں گڈاپ ٹاؤن ، سپر ہائی وے اور دیگر علاقوں میں بارش

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں بارش برس پڑی ، گڈاپ ٹاؤن ، سپر ہائی وے اور دیگر علاقوں میں کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش ہوئی ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سجاول اور گردونواح میں بھی  بارش شروع ہو گئی ، ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی شہر کے شمال مشرق میں بارش برسانے والے بادل بن رہے ہیں ، کیرتھر ، بدین ، ٹھٹھہ اور نوری آباد کی جانب گرچ  چمک کے بادل بن رہے ہیں ۔ سونمیانی اور گڈانی میں بھی بارش برسانے والا سسٹم بن رہا ہے ۔

ماہرین موسمیات کے مطابق یہ بادل کراچی کو اپنی لپیٹ میں لے سکتے ہیں ۔

مزید :

قومی -ماحولیات -علاقائی -سندھ -کراچی -