کومل میر کی مغربی لباس میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں

کومل میر کی مغربی لباس میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں
کومل میر کی مغربی لباس میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں
سورس: @instagram/ komallmeer

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )اداکارہ اور ماڈل کومل میر کے   مغربی لباس میں فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ۔اداکارہ براؤن ٹاپ اور سفید ٹراؤز ر  میں انتہائی دلکش نظر آرہی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق بادشاہ بیگم اداکارہ کومل میر نے ڈرامہ سیریل عہدوفا سے مقبولیت حاصل کی ۔اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنا فوٹو شوٹ شیئر کیا۔جس میں وہ براؤن ٹاپ اور سفید ٹراوزر پہنے ہوئے  ہیں۔سوشل میڈیا صارفین اداکارہ کو انکی معصوم شکل اور خوبصورتی کی وجہ بے حد پسند کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ 23سالہ اداکارہ نے 2019 میں بطور ماڈل اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور مختلف ڈراموں میں کام کیا جن میں لوگ کیا کہیں گے، ریشم گلی کی حسینہ، قربتیں اور وفا بے مول شامل ہیں۔

مزید :

تفریح -