وزیر اعلیٰ پنجاب کا 100 یونٹ  تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلئے بجلی مفت کرنے کا اعلان 

وزیر اعلیٰ پنجاب کا 100 یونٹ  تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلئے بجلی ...
وزیر اعلیٰ پنجاب کا 100 یونٹ  تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلئے بجلی مفت کرنے کا اعلان 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب  حمزہ شہباز نے صوبے بھر میں  100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلئے بجلی مفت کرنے کا اعلان کر دیا۔

لاہور میں نیو ز کانفرنس کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ گزشتہ چھ ماہ تک 100 یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین جو آئندہ بھی  100  یونٹ تک بجلی استعمال کریں گے ان کا بوجھ پنجاب حکومت اٹھائے گی ، ایسے صارفین کی یکم جولائی  سے استعمال کی گئی بجلی جس کا بل اگست میں آئے گا ، وہ بجلی کے بل سے بے فکر ہو جائیں ۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ  یہ 100 یونٹس استعمال کرنے والا طبقہ صوبے کی آدھی آبادی ہے ، ہم نہ صرف یہ 100 یونٹس تک ریلیف  دے رہے ہیں بلکہ منصوبے کے تحت سولر پینل بھی دے رہے ہیں  تا کہ آنے والے سالوں میں  ان کی بجلی مفت ہو۔ میں اللہ کا شکر گزار ہوں کہ ہم نے آٹے میں  دیا ، اب بجلی   میں بھی دے رہے ہیں ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ  ہم نے سسکتی معیشت کو دوبارہ سے بحال کرنا ہے ، اس وقت سیاست نہیں ریاست کو بچاناہے، 74سال بعد بھی ملک دوراہے پر کھڑاہے، مہنگائی کی چکی میں پسےعوام کو پاؤں پر کھڑاکریں گے، کسی کو چور ڈاکو کہہ کرنہیں پکاروں گا، کبھی ایسی بات نہیں کروں گا جس سے شرمندگی ہو، ن لیگ کےگزشتہ دورمیں معاشی شرح نمو 5.8 فیصد تھی۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ  2018 میں ملک کو صفر لوڈشیڈنگ پر چھوڑ کر گئے تھے، ن لیگ نے گزشتہ دورمیں 12 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی، ہم عمران خان کی طرح جھوٹے دعوے نہیں کرتے، چور،ڈاکو اورکرپٹ کےنعرےسن سن کر قوم کےکان پک چکےہیں، عوام کو ریلیف دینے کےلیے اقدامات کررہےہیں، صحت کارڈ 2016 میں مسلم لیگ (ن) کامنصوبہ تھا،پنجاب کےعوام کوآٹےکیلئےقطاروں میں لگےدیکھا، گزشتہ حکومت نے پنجاب کےساتھ کھلواڑ کیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -