لوگوں نے لاہور میں ریلوے پٹڑی چوری کرنے کی کوشش کرنے والا شخص پکڑ لیا، ٹرین کو بڑے حادثے سے بچا لیا

لوگوں نے لاہور میں ریلوے پٹڑی چوری کرنے کی کوشش کرنے والا شخص پکڑ لیا، ٹرین ...
لوگوں نے لاہور میں ریلوے پٹڑی چوری کرنے کی کوشش کرنے والا شخص پکڑ لیا، ٹرین کو بڑے حادثے سے بچا لیا
سورس: File

  

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس اور مقامی لوگوں نے لاہور میں ریلوے پٹڑی چوری کرنے کی کوشش کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کر کے ٹرین کو بڑے حادثے سے بچا لیا۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق پٹری چرانے کی کوشش کرنے والا ملزم حجرہ کالونی کا رہائشی ہے۔

ملزم کو پٹری اکھاڑتے ہوئے دیکھ کر مقامی لوگوں نے اسے پکڑ لیا اور پولیس کو مطلع کر دیا۔ پولیس اور ریلوے حکام اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ چند ماہ قبل بھی ریلوے ٹریک سے مواد چوری کر لیا گیا تھا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -