ایف سی خیبر پختونخوا نے امریکہ سے لاکھوں ڈالر کا معاہدہ کرلیا

ایف سی خیبر پختونخوا نے امریکہ سے لاکھوں ڈالر کا معاہدہ کرلیا
ایف سی خیبر پختونخوا نے امریکہ سے لاکھوں ڈالر کا معاہدہ کرلیا
سورس: File

  

 پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ اور ایف سی خیبرپختونخوا کے مابین 46لاکھ ڈالر مالیت کا معاہدہ طے پا گیا۔ نیوز ویب سائٹ پروپاکستانی کے مطابق امریکی حکام اور ایف سی خیبرپختونخواکے حکام کے درمیان جمعہ کے روز اس معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ اس معاہدے کے تحت ایف سی خیبرپختونخوا کے 8ساؤتھ ریجنل ہیڈکوارٹرز میں خواتین آفیسرز اور اہلکاروں کے لیے مختلف نوعیت کی عمارات تعمیر کی جائیں گی۔

رپورٹ کے مطابق اس منصوبے کے لیے 46لاکھ ڈالر کے یہ فنڈز امریکی حکومت کی طرف سے مہیا کیے جا رہے ہیں۔ اس رقم سے ہیڈکوارٹرز میں خواتین کی بیرکیں، ڈائننگ ہال، کچن اور دیگر عمارات تعمیر کی جائیں گی۔ یہ عمارتیں بننے کے بعد ہر ریجنل ہیڈکوارٹر میں 128خواتین ایف سی اہلکار رہ سکیں گی۔ 

رپورٹ کے مطابق اس معاہدے پر دستخط کے لیے تقریب پاکستان آرمی جنرل ہیڈکوارٹرز روالپنڈی میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں بتایا گیا ہے ایف سی خیبرپختونخوانارتھ وارسک کی 45نئی عمارتوں کی تعمیر کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ ان عمارات کے لیے بھی امریکی حکومت کی طرف سے 59لاکھ ڈالر کے فنڈز مہیا کیے گئے تھے اور یہ منصوبہ 2020ء میں مکمل ہو گیا تھا تاہم کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے اس کا افتتاح اب تک نہ ہو سکا تھا۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -