ناخلف بیٹے نے سسرال والوں کے کہنے پر ماں باپ کو اپنی شادی میں شرکت سے روک دیا

ناخلف بیٹے نے سسرال والوں کے کہنے پر ماں باپ کو اپنی شادی میں شرکت سے روک دیا
ناخلف بیٹے نے سسرال والوں کے کہنے پر ماں باپ کو اپنی شادی میں شرکت سے روک دیا
سورس: Creative Commons

  

 لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک ناخلف بیٹے نے سسرال والوں کے ناپسند کرنے پر اپنے ماں باپ کو اپنی شادی میں شرکت سے روک دیا۔ دی سن کے مطابق ویب سائٹ ’Reddit‘ پر یہ واقعہ اس دل گرفتہ والدین کی طرف سے سنایا گیا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ ان کے بیٹے نے دیگر مہمانوں کی طرح انہیں بھی شادی میں شرکت کا دعوت نامہ بھیجا لیکن شادی سے چند روز قبل فون کرکے تقریب میں آنے سے منع کر دیا۔ جب والدین نے وجہ پوچھی تو کہنے لگا کہ اس کے سسرالیوں کو آپ کا شادی میں آنا پسند نہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس دولہے کے باپ نے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ”ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ ہمارا بیٹا ہی ہمیں اپنی شادی میں شرکت سے روک دے گا۔ ہمارے پاس دو گھر ہیں اور ایک گھر ہم نے اسے دے رکھا ہے جس میں وہ بغیر کرائے کے رہ رہا ہے۔ اب ہم نے بھی فیصلہ کر لیا ہے کہ اس سے اپنا گھر واپس لے کر اسے فروخت کر دیں گے۔ ہمارے بیٹے نے ہمیں یہ کہہ کر شادی میں آنے سے روکا تھا کہ ہم اس کے سسرالیوں کے برابر کے نہیں ہیں۔ اب ہم اسے بتانا چاہتے ہیں کہ ہم اس کی بیوی کے برابر کے بھی نہیں ہیں لہٰذا وہ ہم کمتر لوگوں کے گھر میں نہیں رہ سکتی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -