تحریک انصاف کے امریکہ سے معافی مانگنے کا دعویٰ، فواد چوہدری کا موقف بھی آگیا

تحریک انصاف کے امریکہ سے معافی مانگنے کا دعویٰ، فواد چوہدری کا موقف بھی آگیا
تحریک انصاف کے امریکہ سے معافی مانگنے کا دعویٰ، فواد چوہدری کا موقف بھی آگیا
سورس: Twitter

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے امریکہ سے متعلق پالیسی پریڈ گراؤنڈ جلسے میں واضح کردی تھی، خواجہ آصف عادتاً جھوٹ بول رہے ہیں۔

نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق خواجہ آصف نے دعویٰ کیا تھا کہ تحریک انصاف نے امریکہ سے معافی مانگی ہے اور کہا ہے کہ پرانی باتیں بھلا کر آگے بڑھا جائے۔ خواجہ آصف کے اس دعویٰ پر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے امریکہ سے متعلق پالیسی جلسے میں بیان کی،خواجہ آصف کے دعوے میں صداقت نہیں ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی نے امریکی حکومت کے کسی بھی نمائندے سے رابطہ نہیں کیا، خواجہ آصف عادتاً جھوٹ بولتے ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ پی ٹی آئی نے اپنے اوور سیز چیپٹر کے ذریعے امریکہ کے نائب وزیر خارجہ ڈونلڈ لو سے رابطہ کرکے انہیں آگے بڑھنے کی پیشکش کی ہے۔ یہ وہی ڈونلڈ لو ہیں جن پر عمران خان کی حکومت ہٹانے کی سازش کا الزام عائد کیا جاتا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -