پاناما جے آئی ٹی کے اہم رکن ڈی جی نیب عرفان منگی کا تبادلہ کردیا گیا

پاناما جے آئی ٹی کے اہم رکن ڈی جی نیب عرفان منگی کا تبادلہ کردیا گیا
پاناما جے آئی ٹی کے اہم رکن ڈی جی نیب عرفان منگی کا تبادلہ کردیا گیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قائم مقام چیئرمین نیب کی جانب سے قومی احتساب بیورو (نیب) میں اہم تقرر و تبادلے کردیے گئے۔

پاناما کیس کی جے آئی ٹی کے اہم رکن ڈی جی نیب راولپنڈی کو ان کے عہدے سے ہٹا کر ٹریننگ اینڈ ریسرچ ڈویژن میں تعینات کردیا گیا ہے۔ ان کی جگہ ڈی جی نیب بلوچستان فرمان اللہ کو راولپنڈی میں تعینات کیا گیا ہے۔ ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد کو ہٹا کر ان کی جگہ ڈی جی نیب سکھر  مرزا سلطان محمد سلیم کو لاہور تعینات کیا گیا ہے۔  مسعود عالم خان نئے ڈی جی نیب سکھر ہوں گے۔نعمان اسلم کو ڈی جی نیب بلوچستان لگا دیا گیا۔فیاض احمد قریشی کو ڈی جی نیب ملتان تعینات کیا گیا ہے۔

اینکر پرسن کامران خان نے ان تبادلوں کو نیب کے تابوت میں آخری کیل قرار دیا ۔ انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا "نیب تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی گئی،  آصف زرداری سمیت سندھ حکومت کی کلیدی شخصیات کے خلاف سپریم کورٹ کے حکم پر جعلی بینک اکاؤنٹس، منی لانڈنڈرنگ کیسز کے 45 کیسز کی تحقیقات اور ریفرینسز فائل کرنے والے چیف انویسٹی گیٹر ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی عہدے سے فارغ ۔"

مزید :

قومی -