نیب میں تبادلے، الیکشن کمیشن نے ایکشن لے لیا

نیب میں تبادلے، الیکشن کمیشن نے ایکشن لے لیا
نیب میں تبادلے، الیکشن کمیشن نے ایکشن لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی احتساب بیورو (نیب) میں کیے جانے والے تقرر و  تبادلوں  کو منسوخ کردیا۔

الیکشن کمیشن نے قائم مقام چیئرمین نیب کی جانب سے تین افسران کے تبادلوں کو منسوخ کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔یہ ہدایات ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران لاہور، راولپنڈی اور ملتان کی جانب سے جاری کی گئی ہیں۔لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں ضمنی انتخابات  کے باعث سرکاری افسران کے تقرر وتبادلوں پر پابندی عائد ہے۔

خیال رہے کہ پاناما کیس کی جے آئی ٹی کے اہم رکن ڈی جی نیب راولپنڈی کو ان کے عہدے سے ہٹا کر ٹریننگ اینڈ ریسرچ ڈویژن میں تعینات کیا گیا تھا ۔ ان کی جگہ ڈی جی نیب بلوچستان فرمان اللہ کو راولپنڈی میں تعینات کیا گیا۔ ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد کو ہٹا کر ان کی جگہ ڈی جی نیب سکھر  مرزا سلطان محمد سلیم کو لاہور تعینات کیا گیا ۔  مسعود عالم خان کو نیا ڈی جی نیب  سکھر لگایا گیا۔نعمان اسلم کو ڈی جی نیب بلوچستان لگا یا گیا۔فیاض احمد قریشی کو ڈی جی نیب ملتان تعینات کیا گیا تھا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -