مودی کے ہیلی کاپٹر کے قریب غبارے چھوڑنے پرکانگریس کے 4کارکن گرفتار

مودی کے ہیلی کاپٹر کے قریب غبارے چھوڑنے پرکانگریس کے 4کارکن گرفتار
مودی کے ہیلی کاپٹر کے قریب غبارے چھوڑنے پرکانگریس کے 4کارکن گرفتار

  

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں وزیراعظم نریندر مودی کے ہیلی کاپٹر کے قریب 4 سیاہ غبارے اڑنے کے معاملے پر کانگریس پارٹی کے 4 کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق وجایاوادا نامی شہر کے ایئرپورٹ سے مودی کے ہیلی کاپٹر نے اڑان بھری تو کانگریس کے کارکنوں نے سیاہ رنگ کے غبارے فضا میں چھوڑ دیے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق زیر حراست ملزمان نے وزیراعظم مودی کے خلاف احتجاج کے طور پر سیاہ غبارے ہوا میں چھوڑے جو ان کے ہیلی کاپٹر کے بہت قریب اُڑ رہے تھے۔

مزید :

بین الاقوامی -