5 جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، ساجد حسین طوری

5 جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، ساجد حسین طوری
5 جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، ساجد حسین طوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز اور ایچ آر ڈی ساجد حسین طوری نے کہا ہے کہ 5 جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے کہ  اس دن 1977 میں ڈکٹیٹر ضیاء الحق نے قوم کے پسندیدہ ترین رہنما اور جمہوری طور پر منتخب وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کو جیل بھیج دیا اور پاکستان کے آئین کو منسوخ اور جمہوریت کی بساط لپیٹ کر ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسی دن سے بھٹو خاندان اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے خلاف بے مثال ظلم شروع ہوئے  جو آج تک پیپلز پارٹی کے کارکنان کے لیے ناقابل فراموش ہیں۔ 
اپنے ایک بیان میں پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے نائب صدر ساجد طوری نے کہا کہ ضیاء الحق نے ملک میں دہشت گردی، فرقہ واریت، عدم برداشت، منشیات اور کلاشنکوف کلچر متعارف کرایا اور آج تک ہم وہی کاٹ رہے ہیں جو انہوں نے بویا تھا۔ ضیاءالحق نے خواب دیکھا تھا کہ وہ ہمارے دلوں سے شہید بھٹو کا نام مٹا سکے گا لیکن ذوالفقار علی بھٹو آج بھی اپنے کروڑوں چاہنے والوں کے دلوں پر راج کر رہے ہیں۔