"چھمیا ناچ رہی ہے" سہواگ کا کوہلی کے ڈانس پر تبصرہ،  ہنگامہ برپا ہوگیا

"چھمیا ناچ رہی ہے" سہواگ کا کوہلی کے ڈانس پر تبصرہ،  ہنگامہ برپا ہوگیا

  

ایجبسٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت اور انگلینڈکی ٹیم کے درمیان کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ کے دوران وریندر سہواگ کے دورانِ کمنٹری کیے گئے تبصرے پر ہنگامہ برپا ہوگیا۔

ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ کی پہلی اننگز کے 62 ویں اوور میں محمد سراج نے میتھیو پوٹس کو آؤٹ کیا تو ویرات کوہلی نے ڈانس کرکے جشن منانا شروع کردیا۔ اس وقت محمد کیف اور وریندر سہواگ ہندی زبان میں کمنٹری کر رہے تھے۔ لائیو میچ کے دوران کمنٹری کرتے ہوئے وریندر سہواگ نے کوہلی کے ڈانس پر ہنستے ہوئے تبصرہ کیا " چھمیا ناچ رہی ہے۔"

سہواگ کے اس تبصرے پر کوہلی کے مداحوں کی جانب سے سخت ردِ عمل ظاہر کیا جا رہا ہے اور سہواگ کو کمنٹری پینل سے ہٹانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

مزید :

کھیل -