کئی سال بعد وطن واپس آنے والے ایم کیو ایم رہنما بابر غوری ایئر پورٹ سے گرفتار

کئی سال بعد وطن واپس آنے والے ایم کیو ایم رہنما بابر غوری ایئر پورٹ سے گرفتار
کئی سال بعد وطن واپس آنے والے ایم کیو ایم رہنما بابر غوری ایئر پورٹ سے گرفتار
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کئی سال بعد پاکستان واپس آنے والے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے رہنما بابر غوری کو کراچی ایئر پورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق  پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بابر غوری کی آمد سے پہلے ہی ایئر پورٹ کے اندر اور باہر پولیس کی نفری تعینات کی گئی تھی۔ ان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں جس کے باعث انہیں ایئر پورٹ پہنچتے ہی گرفتار کرلیا گیا۔ بابر غوری کو پہلے ایئر پورٹ تھانے منتقل کیا گیا بعد ازاں انہیں دوسرے تھانے بھیج دیا گیا۔ انہیں صبح عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ بابر غوری گزشتہ کئی سالوں سے خود ساختہ جلا وطنی کاٹ رہے تھے اور امریکہ میں مقیم تھے۔ گزشتہ دنوں وائس آف امریکہ کے صحافی آفتاب بوڑکا کو دیے گئے انٹرویو میں بابر غوری نے خود پر لگنے والے الزامات کی تردید کی تھی۔ یاد رہے کہ وہ یوسف رضا گیلانی کی کابینہ میں پورٹس اینڈ شپنگ کے وفاقی وزیر تھے، مشرف دور میں بھی وہ اسی وزارت کو سنبھال رہے تھے۔