' موسم سرما کےلیے گیس دستیاب نہیں ، وزیر پیٹرولیم مصد ق ملک نے سردیوں میں گیس لوڈ شیڈنگ کا اشارہ دے دیا

' موسم سرما کےلیے گیس دستیاب نہیں ، وزیر پیٹرولیم مصد ق ملک نے سردیوں میں گیس ...
' موسم سرما کےلیے گیس دستیاب نہیں ، وزیر پیٹرولیم مصد ق ملک نے سردیوں میں گیس لوڈ شیڈنگ کا اشارہ دے دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے عندیہ دیا کہ حکومت کے پاس موسم سرما کےلیے گیس دستیاب نہیں ہے، ہم آج ادھر ادھر سے گیس تلاش کررہے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گیس کی کمی کا انکشاف وفاقی وزراء کی جانب سے گیس کی عدم دستیابی اور قیمت میں اضافے سے متعلق پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ایل این جی ٹرمینلز موجود ہیں لیکن گیس خریدی ہی نہیں گئی کیوں کہ دو سال پہلے چار ڈالر پر گیس مل رہی تھی جو اب چالیس ڈالرز پر پہنچ گئی ہے۔مصدق ملک نے کہا کہ پچھلے سالوں میں ایک سو ستر ارب روپے کی ایل این جی خرید کر گھریلو صارفین کو فراہم کی گئی۔وفاقی وزیر پیٹرولیم کا مزید کہنا تھا کہ ہم مختلف ممالک تک پہنچ رہے ہیں کہ گیس کسی صورت مل سکے۔

مزید :

قومی -